Wednesday, October 12, 2011

کچھ شدت پسند گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ہیں،امریکا

واشنگٹن (سی ایم لنکس)امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہناہے کہ کچھ شدت پسند گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ہیں۔ان تعلقات پر پاکستان اورا مریکا کے درمیان شدید اختلافات ہیں،یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی کئی وجوہات ہیں امریکی وزیر دفاع کا کہناتھاکہ کچھ شدت پسند گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ہیں،ان تعلقات پر پاکستان اورا مریکا کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔لیون پنیٹا کا کہناتھاکہ پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان نے فاٹا میں القاعدہ کیخلاف آپریشن میں تعاون کیا ان کا کہناتھاکہ پاکستان ہمارے ساتھ بدستور مل کر کام کر رہا ہے۔     

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!