Saturday, July 7, 2012

کراچی :پولیس مقابلے ،چار ملزم گرفتار


 

 July 07, 2012,  
کراچی (سی ایم لنکس)  کراچی میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں زخمی ڈاکو اور دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرلئے گئے۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو نور محمد گل کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ادھر برنس روڈ پر پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہْوا ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک این میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گھاس منڈی میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوی طور پر روانہ کی گئی اور چند منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!