Tuesday, June 5, 2012

بلدیاتی انتخابات ستمبر میں ہوں گے،خورشیدشاہ


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ستمبر میں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا ۔اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کے متبادل کوئی نام نہیں لیا گیا۔ زاہد قربان علوی نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے نام آنے پر اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ اے این پی اور ایم کیو ایم سے بعض ججوں کے نام تجویز کرنے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی اپنی طرف سے کوئی نام نہیں دے سکتی۔ صرف وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے بھیجے گئے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر میں ہوں گے۔ خورشید شاہ نے واضح کیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جو آئندہ سال بیس مارچ تک ہے تاہم اپوزیشن کا رویہ ٹھیک رہا تو عام انتخابات قبل ازوقت کرائے جاسکتے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!