ملکہ برطانیہ الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات

اس موقع پر ان کے خاوند ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ علالت کی وجہ سے موجود نہیں تھے تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد اس تقریب میں شریک ہوئے۔شاہی خاندان کے علاوہ تقریب میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرن، غیر ملکی سفیروں اور دنیا بھر سے آئے رہنماؤں نے شرکت کی۔دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ لندن کے لارڈ میئر کی سرکاری رہائش گاہ مینشن ہاؤس میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں شامل ہوں گی جس کے بعد شاہی خاندان وائٹ ہال کے راستے شاہی جلوس میں شرکت کریں گے۔
ملکہ کی تخت نشینی کے ساٹھ برس کی تکمیل پر تقریبات کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے اور پیر کی رات اس سلسلے میں ایک محفل موسیقی منعقد ہوئی تھی جس میں بارہ ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔اس تقریب میں کائلی منوگ، روبی ولیمز، سر ایلٹن جان، سر کلف رچرڈز سمیت بہت سے گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کا اختتام سر پال میکارٹنی کے نغمے اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے ہوا تھا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔