اسامہ نے نائن الیون حملوں کیلئے بے تحاشہ رقم خرچ کی، الظواہری

ایمن الظواہری نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اسامہ بن لادن نے بہت سے کفایت شعاری سے زندگی بسر کی بن لادن نے اپنی ساری دولت مغربی ممالک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل کرنے میں خرچ کی بن لادن مہمان نوازی میں بھی بہت آگے تھے اور اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے تھے ۔الظوہری نے بتایاکہ جب بھی ہم بطور مہمان اسامہ بن لادن کے گھر گئے ان کے پاس کھانے پینے کا جوکچھ سامان بھی ہوتا تھا وہ ہمیں پیش کر دیتے تھے ۔
انیس سو اٹھاسی کا ذکر کرتے ہوئے الظواہری نے بتایا کہ اس وقت اسامہ بن لادن کے پاس پچپن ہزار ڈالر تھے اور اس نے اس میں سے پچاس ہزار کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کیلئے دے دیئے تھے۔ ان حملوں میں دوسوسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اسی طرح بن لادن نے نائن الیون کے حملوں کیلئے بھی بے تحاشہ رقم خرچ کی تھی۔ افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے الظواہری نے بتایا کہ ایک مرتبہ بن لادن نے تواتر سے آنیوالے مہمانوں کیلئے بھیڑوں کا ایک پورا ریوڑ خریدا لیا تھا۔اپنی فیاضی کی وجہ سے بن لادن بہت مشہور تھے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔