وفاقی وزیر پیٹرولیم کی سی این جی ایسو سی ایشن کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

اسلام آباد (سی ایم لنکس) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے سی این جی ایسو سی ایشن کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی، ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے سی این جی کی ہڑتال ختم کی جائے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی ایسو سی ایشن کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم مذاکرات سے پہلے ہڑتال ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو سی این جی پر سیس ٹیکس لگا ہی نہیں، ایک تجویز کو بنیاد بنا کر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔ غیاث پراچہ کی باتیں قبل از وقت ہیں. ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا ہے کہ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ سے گزشتہ روز بات ہوئی تھی، انہیں بھی ہڑتال ختم کرنے کو کہا تھا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔