سی این جی ایسو سی ایشن نے تین دن کیلئے ہڑتال موخر کر دی

June 10, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے تین دن کے لئے ہڑتال موخر کر دی ہے، کے کی ہڑتال موخر کردی ہے ۔سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسیننے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعدتین دن کیلئے سی این جی کی ہڑتال موخر کردی ہے تاہم تین دن میں کوئی مثبت فیصلہ نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں.ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافی روکنے کے لئے ہڑتال کی تھی،عوام سے معذرت کرتاہوں انھیں کچھ روز پریشانی کاسامنا کرناپڑا. چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی سیس ٹیکس کی مخالفت کا یقین دلایا ہے.انہوں نے کہا کہ فی الحال ہڑتال موخر کی ہے،مثبت پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔