پختوں، ارد بولنے والے ایک دوسرے کی حفاظت کریں، الطاف حسین

June 24, 2012,
کراچی (سی ایم لنکس)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملکی بقا اور استحکام کے لئے جمہوریت کے خلاف سازشیں بند ہونی چاہئیں۔
کراچی میں منصوبے کے تحت پختونوں اور اردو بولنے والوں کو لڑایا جاتا ہے۔ اب دونوں ایک دوسرے کی حفاظت کریں گے۔عزیز آباد کراچی کے جناح گراؤنڈ میں اردو بولنے والے اور پختون ایک ہی رنگ میں رنگے نظر آئے۔متحدہ قومی موومنٹ کے تحت جلسے میں پختون ۔۔ ہزار وال اور ہندکو سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔۔ جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہا کہ ماضی میں سازش کےتحت اردو اور پشتو بولنے والوں کو لڑایا گیا۔۔ لیکن اب دونوں قومیں ایک دوسرے کی جان و مال کی حفاظت کریں گی۔الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی بقاء اوراستحکام جمہوریت کی بقاء میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے خلاف سازشیں شروع ہوگئی ہیں۔جلسے میں شرکاء نے مہاجر پٹھان بھائی بھائی کے نعرے بھی لگائے۔جلسے کے اختتام پر نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا۔۔ اور جناح گراونڈ میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ پختونوں کےعلاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔