Monday, June 11, 2012

شاہراہ دستور پر ن لیگ کی ریلی،ایوان صدر جانے کی کوشش

 

 June 11, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)چودھری نثارکی قیادت میں ن لیگ کی جانب سے شاہراہ دستورپرریلی نکالی گئی جہاں اکین قومی اسمبلی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ریلی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اورپولیس میں زبردست دھکم پیل بھی ہو ئی ۔چودھری نثارکی قیادت میں ن لیگ کے اراکین وکارکنوں نے ایوان صدرکی طرف مارچ کیا ،اس دوران لیگی اراکین نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا ہے۔ریلی کے شرکائ نے گوزرداری گوکے نعرے لگائے ۔شرکائ نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر ن لیگ کے کارکنوں اورپولیس میں ایوان صدرکے باہرہاتھاپائی بھی ہو ئی ،اس دوران مسلم لیگ(ن)کے بعض کارکنوں کی ایوان صدرکے گیٹ پرچڑھنے کی کوشش کی ۔شرکائ کو پولیس کی جانب سے روکے جانے پر شرکا نے راکین پارلیمنٹ اورکارکنوں کے ساتھ ایوان صدرکے سامنے دھرنا دیا ،اس موقع پر چوہدری نثار نے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی جعلی حکمرانوں کیلئے پیغام ہے،دوسزایافتہ افرادایوان صدراوروزیراعظم ہاویس پرقابض ہیں،زرداری محل سے نکل کرعوام کی حالت دیکھیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!