ملک ریاض نے ملک کو نیلام گھر بنادیا ہے، عمران خان
June 13, 2012,
لاھور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ میں بیٹھے لوگوں نے زرداری کو بچایا ہے اور قوم کو ڈراتے ہیں کہ جمہوریت کو نقصان پہنچے گا لیکن انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب نہ مارشل لا لگے گا اور نہ ہی فوج آئے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاھور آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگوملک ریاض نے ملک کو نیلام گھر بنادیا ہے، عمران خان کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ملک جن بحرانوں سے گزر رہا ہے اس کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں جو صدر زرداری کی موجودگی میں نہیں ہوسکتے کیونکہ اس نے دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے۔عمران خان نے سپریم کورٹ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آزاد عدلیہ اور دوسری طرف پاکستان کا سیاسی مافیا ، قبضہ مافیا اور اسٹیٹس کو کے لوگ ہیں جو قوم کا خو ن چوس رہے ہیں یہ پاکستان میں تبدیلی نہیں آنے دینا چاہتے کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ ایسا نظام آئے جو ان کے غیر قانونی دھندوں اور چوریوں کو نہ روکے۔ عمران کان نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ چیف جسٹس کے بیٹے نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے ملک کو نیلام گھر بنادیا ہے وہ قرآن اٹھا کربتائیں کہ انہوں نے کس جج ،جرنیل اور جرنلسٹ کو خریدا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا کہ میمو کیس میں آصف علی زرداری ملوث ہے کیونکہ حسین حقانی اسی کا بندہ تھا اور اسی نے اسے سفیر لگایا تھا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔