گوادر پر پوری دنیا کی نظر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گوادراہم علاقہ ہے، پوری دنیا کی اس پرنظر ہے، بلوچستان میں بے روزگارنوجوانوں کے لئے 35 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
اورماڑا میں کیڈٹ کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے بلوچستان کے عوام کو ملازمتیں دے کران کا احساس محرومی دورکیا ہے، گوادر پورٹ میں موجود آسامیوں میں زیادہ حصہ بلوچ نوجوانوں کیلئے رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید پندرہ سو بلوچوں کو لیویزمیں بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ 3 ہزارمزید آسامیاں بلوچ نوجوانوں کیلئے پیدا کی جائیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔