فورٹ منرو زیادتی کیس: لڑکیوں کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم

ڈی جی خان(سی ایم لنکس) ڈیرہ غازی خان میں مبینہ زیادتی کا شکار پانچ لڑکیوں کو ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تین ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فورٹ منرو میں بارڈر لیویز فورس کے اہل کاروں کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچ خواتین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر لڑکیوں کو دارالامان منتقل کردیاگیا ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سحرش عرف عالیہ، پروین عرف صائمہ قصور،اقصٰی عرف صنم بہاولپور جبکہ شمع اور گڑیا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ عدالت کے باہر متاثرہ لڑکیوں کے ورثاء بھی موجود تھے لیکن انہیں لڑکیوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر انہوں نے احتجاج کیا۔ ورثاء سیشن جج کی عدالت میں لڑکیوں کی حوالگی کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے تینوں ملزموں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔