Tuesday, June 5, 2012

بھارت کو اب کشمیریوں کو آزادی دنیا ہو گی، فضل الرحمان



اسلام آباد(سی ایم لنکس) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہاں آٹھ لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے جس کو کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات ملے ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپاہ کے جرائم عالمی ٹرابیونل برائے جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ بھارتی سپاہ جس کو چاہے اور جب چاہے تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور جب چاہے کسی کو مار دیتی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اور عدالتیں بے بس ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت نے صرف جبر اور طاقت کے بل بوتے پر جموں و کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ساری کوششوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے میں ناکام ہو گیا ہے۔ بھارت دنیا اور کشمیریوں کو زیادہ دن چکر بازی نہیں دے سکے گا۔ اسے اب کشمیریوں کو آزادی دنیا ہو گی۔

Tuesday 5, June 2012  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!