ظلم پر عدالتیں مداخلت کرینگی،جسٹس عمر بندیال

لاہور(سی ایم لنکس) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ جہاں ظلم ہو گا، وہاں عدالتیں مداخلت کریں گی، عدلیہ میں کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شاداب ریاض کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو گا، کوئی بھی شحض قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ ازخود نوٹس لینے سے حل نہیں ہوتا لیکن جہاں ظلم ہو گا، عدالتیں ضرور مداخلت کریں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین کو بروقت انصاف فرہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ایسا میکنزم بنایا جائے گا، جس سے عام سائلوں کی شنوائی میں ایسانی پیدا ہو گی۔ کورٹ رپورٹرز کے وفد نے چیف جسٹس کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقعے پر ایسوسی ایشن کے صدر شاداب ریاض نے انہیں رپورٹنگ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جنہیں چیف جسٹس نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔