Wednesday, June 13, 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا: امریکا


June 13, 2012,
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ پاکستان کو یہ کڑوی گولی نگل لینی چاہیئے۔ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔پینٹا گون کے ترجمان George Littleنے بتایا کہ امریکا کو امید ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان جلد مثبت فیصلہ کرے گا۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران جارج لٹل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔ پاکستان جلد نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کر دے گا۔ ترجمان نے سلالہ واقعے پر پاکستان سے معافی مانگنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی کی بحالی کیلئے تکنیکی معاملات کے کئی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔۔ تاہم ابھی کچھ نکات پر کام کرنا ہے۔ اس سے پہلے وائٹ ہاو ¿س کے سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان حقیقت تسلیم کرے اور نیٹو سپلائی کھول دے۔ پاکستان کڑوی نگلتے ہوئے نیٹو رسد بحال کردے۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نیٹو رسد کی بحالی سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔۔ تاہم یہ فیصلہ مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!