آرمی چیف کا کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ افسران سے خطاب
کوئٹہ(سی ایم لنکس)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں زیرتعلیم افسران سے خطاب کیا.آئی ایس پی ار کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف ، جنرل اشفاق پرویز کیانی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل محمد عالم خٹک اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میجر جنرل سہیل احمد خان نے استقبال کیا . کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کالج میں زیرتعلیم افسران سے پیشہ وارانہ امور پر خطاب کیا جس کے بعد سوالات وجواب کا سلسلہ ہوا.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔