کراچی(سی ایم لنکس)
جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈرون حملوںپرحکمرانوں کی بے بسی افسوسناک ہے۔القاعدہ کے نام پر ہزاروں بے گناہ مسلمان شہید کئے جا چکے ہیں۔رسمی احتجاج اور محض مذمتی بیانات سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم امریکی اتحاد سے باہر نکل آئیں اور عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈرون طیارے مار گرائے جائیں دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ذمہ داران کے ہفتہ وار تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان پر مسلط کردہ صلیبی جنگوں کی کڑی ہیں۔ امریکہ نیٹو سپلائی کی بندش پربے گناہ مسلمانوں کو اندھے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ڈرون حملوں میں القاعدہ کے رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کے امریکی دعوے جھوٹے ہیں۔ ڈرون حملوں کے ذریعے امریکہ نے اب تک صرف بے گناہوں پاکستانیوں کا قتل عام کیا ہے۔پاکستانی حکمرانوں کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی طویل خاموشی کے بعد رسمی احتجاج بھی رائیگاں جا رہا ہے۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نیٹو سپلائی کی طرح ڈرون حملوں کو بھی بزور طاقت روکے اوروطن عزیز پاکستان سے امریکیوں کی مداخلت ختم کی جائے ۔اس کے بغیر ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے سلسلہ میں پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے ڈرون حملوں میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔ اہل اقتدار کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو صاف طور پر کہہ دیں کہ آپ کے احکامات مان کر ہم نے بہت زیادہ نقصانات اٹھا لئے مگر اب ہم کسی دباﺅ کا شکار نہیں ہوں گے اور نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں کی جائے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔