پندرہ جون کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب
June 13, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے پندرہ جون کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس اور ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پندرہ جون کو سہ پہر تین بجے سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عدلیہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچائے جانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔اجلاس میں ان تمام امور کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور جو الزامات عدلیہ اور دفاع پر لگائے گئے ہیں ان پر غور کیا جائے گا کیونکہ دفاعی ادارے عدلیہ کے ساتھ ہیں جو عدلیہ کا ساتھ دیں گے۔اور اس کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنانے میں عدلیہ کا ساتھ دیں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔