کراچی: نیشنل پروگرام فار امپروومنٹ کے عارضی ملازمین کی ریلی پر لاٹھی چارج

کراچی(سی ایم لنکس) کراچی میں نیشنل پروگرام فار امپروومنٹ آف واٹر کورس سندھ کے عارضی ملازمین کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا ایک مرتبہ پھر لاٹی چارج، نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے نیشنل پروگرام فار امپروومنٹ آف واٹر کورس سندھ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ایک مرتبہ پھر احتجاجی ریلی نکالی، ریلی نے جیسے ہی گورنر ہاوٴس کا رخ کیا تو ان کے استقبال کے لئے اس بار بھی واٹر کینن اور پولیس کے چاق و چوبند دستے پہنچ گئے، پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوکر اپنے پریس کلب پر لگے احتجاجی کیمپ لوٹ گئے، اس دوران پولیس نے سات سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے این آئی پی ڈبلیو کے ملازمین کو فوری ریگولر کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔