Monday, June 11, 2012

بلوچستان میں بہت لوگ انتہا پسندی تک پہنچ چکے ہیں ، عاصمہ جہانگیر



June 11, 2012, 
لندن(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ بار کی صدر اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہیکہ بلوچستان میں بہت سارے لوگ انتہا تک پہنچ چکے ہیں انہیں واپس لانے میں وقت لگے گا۔بی بی سی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بلوچستان میں جو لوگ انتہا پسندی کی طرف مائل نہیں ہیں اگر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایاجاتارہا اور دیوار سے لگایاجاتارہا تو انہیں بھی کھودیں گے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والی دھمکیاں سول سوسائٹی کو ایک پیغام ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں لوگ زیادہ باشعور ہوگئے ہیں۔ اور خوف کے باوجود آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں جو آمرانہ قوتوں کو پسند نہیں۔ پہلے یہ ہوتا تھا کہ اختلاف کرنے والوں کو جیلوں میں لے جایا جاتا تھا مگراب نیا دور ہے جس میں دھمکیاں ہیں اور لوگوں کی لاشیں ملتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات بد تر ہوتے جارہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!