Thursday, June 7, 2012

لاہور: اسپتال میں آتشزدگی، 4 بچے جاں بحق، 21 جھلس گئے

June 07, 2012
لاہور(سی ایم لنکس) لاہور کے جیل روڈ پر واقع سروسز اسپتال کی نرسری وارڈ میں آتشزدگی سے چار شیرخوار جاں بحق ہو گئے جبکہ اکیس بچے جھلس گئے۔ آج نیوز کے نمائندے کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سروسز اسپتال کے نرسری وارڈ میں لگنے والی آگ ونڈو اے سی میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے باعث آکسیجن سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ وارڈ میں پچیس بچے موجود تھے جس میں سے چار بچے موقع پر ہی جاں بحق اور اکیس جھلس گئے ہیں۔ نرسری سے تمام بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث وارڈ میں دھواں بھر گیا۔ بچوں کو ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ کر نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ زخمی ہونے والے بچوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!