Thursday, June 7, 2012

کوئٹہ: مدرسے کے باہر دھماکا، 11 افراد جاں بحق

June 07, 2012
کوئٹہ(سی ایم لنکس) کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے تین بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں بینک چوک کے قریب قائم مدرسہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کے باہر ہوا۔ دھماکے کے وقت مدرسے میں دستار بندی کی تقریب جاری تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ نو افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے کے باعث چالیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ جبکہ دھماکے کے بعد شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سائیکل میں نصب بم کاتھا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!