واشنگٹن (سی ایم لنکس)امریکامیں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نےکہاہےکہ انہیں میموکمیشن پر پہلے دن سے تحفظات ہیں،کمیشنکا رویہ متعصبانہ رہاہے۔ اے آروائی نیوزسے گفتگو میں حسین حقانی نےکہاکہ دلائل مکمل ہونے کےبعد شواہداکھٹا کیےجانےسے الٹی گنگا بہانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کمیشن اب گاڑی کے پیچھے گھوڑا لگا رہا ہے،وقت آگیاہے کہ عوام کے سامنے ساری بات رکھ دی جائے۔حسین حقانی نے کہا کہ میمو کمیشن نے آج ہماری دستاویزات بھی قبول نہیں کی میں قانون کا مکمل احترام کرتا ہوں۔ حسین حقانی نے کہا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد فرانزک کا حکم دیا جارہا ہے، کمیشن کوئی عدالت تو ہے نہیں،تاہم ہم میمو کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے پوچھا کہ کیا پاکستانی شہری کے حقوق امریکی سے کم ہیں، پہلے دن سے میرے کمیشن اوراس کے کردار پرتحفظات ہیں،بنیادی طور پر کمیشن کی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔