Wednesday, May 2, 2012

حکومت مخالف تحریک کیلئے رابطہ ہوا تو غورکرینگے، منور حسن

 اسلام آباد(سی ایم لنکس) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سزا یافتہ وزیر اعظم قابل قبول نہیں، حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے نواز شریف نے رابطہ کیا تو غور کرینگے۔ اسلام آباد میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منور حسن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے تاحال حکومت مخالف تحریک سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں ایم کیو ایم کے مطالبے پر آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں سب سے زیادہ بلوچ متاثر ہو رہے ہیں ۔ لیاری متاثرین کیلئے فوری اشیائے خوردونوش کا بندوبست کیا جائے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!