Friday, May 4, 2012

چوہدری شجاعت کے حلقے سے الیکشن لڑوں گا، چوہدری احمد مختار

 اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری شجاعت کے حلقہ این اے ایک سو پانچ سے الیکشن ضرور لڑیں گے، چاہے ان کے سامنے روایتی حریف ہو یا کوئی اور۔ رابطہ آفس گجرات میں گیاری سانحہ کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ دوہری پالیسی اختیار کی۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ سے وزیراعظم کو ہٹالیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔احمد مختار نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا جب تک امریکا معافی نہیں مانگتا اس وقت تک نیٹو کی سپلائی نہیں کھولی جائے گی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ جنرل کیانی نے کہا ہے کہ وہ آخری دم تک سیاچن میں جوانوں کی تلاش جاری رکھیں گے، جب تک آخری فوجی نہیں مل جاتا آپریشن بند نہیں ہوگا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!