نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کی جائے، منور حسن
کراچی(سی ایم لنکس) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کریں، نیٹو سپلائی بحال کرنا اپنے پیروں پرکلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ کراچی میں منعقدہ خواتین کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ھے اور ہر طرح کا دباوٴ ڈال کے مرضی کے فیصلے کروارہا ھے،سید منور حسن نے کہا کہ جہاں جہاں سے نیٹو سپلائی گزرے گی لوگ اس کا محاسبہ کریں گے۔ سید منور حسن نے صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کیمزید برسر اقتدار رہنے کو خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ملکی مسائل میں اضافہ کررہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔