ممنوعہ کیمیکل،بریگیڈیئرفہیم کوکام جاری رکھنےکاحکم،ظفرعباس کومداخلت نہ کرنیکاحکم
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں زیرسماعت ممنوعہ کیمیکل کیس میں عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ظفر عباس کو ہدایت کی ہےکہ وہ تحقیقات میں مداخلت سے باز رہیں۔ عدالت نے انتباہ کیا کہ اگر انہوں نے تحقیقات میں مداخلت جاری رکھی تو ان کے اختیارات کم کر دیئے جائیں گے۔سپریم کورٹ میں ممنوعہ کیمیکل کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ برگیڈئیر فہیم کو تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے چکے ہیں، اب تک تحقیقات مکمل کر کے چالان پیش کر دیا جانا چاہیئے تھا۔اے این ایف کے تحقیقاتی افسر برگیڈیئر فہیم نے کہا کہ چھوٹی موٹی رکاوٹیں اب بھی کھڑی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے ملاقاتیوں کی فہرست فراہم نہیں کی جارہی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون انہیں تمام معلومات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وہ اپنے وکیل کے مشورے سے قانون کو حرکت میں لائیں، برگیڈیئر فہیم نے کہا کہ دو اہم گواہوں کو اٹھا کر خوشنود لاشاری کے حق میں بیان حاصل کرلیا گیا۔ایک افسر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس میں کامران مجسٹریٹ نے ان کا بیان ریکارڈ کیا، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئےکہ اس کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کام نہیں ۔ اگر کوئی بیان ریکارڈ کیے بھی ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔