Saturday, May 19, 2012

بھوجا ائیر طیارہ حادثہ، بلیک باکس ڈی کوڈ ہوگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) بھوجا ایر لائن حادثے کے تحقیقاتی افسر مجاہد اسلام نے کہا ہے کہ بھوجا ائیر لائن طیارے کی تحقیقات کو قبل از وقت منظرعام پر نہیں لایا جا سکتا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈ ہونے کے بعد بدترین حادثے سے منسلک اہم معلومات جمع کر لی گئیں ہیں۔ مجاہد اسلام نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات ہر زاویہ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حادثہ فنی اعتبار سے پیش آیا یا انتظامی لحاظ سے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں لیکن حتمی رپورٹ کو قبل از وقت عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!