حنا ربانی شکاگو کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر 25ویں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شکاگو روانہ ہوگئیں ہیں۔ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل وزیر خارجہ نیٹو وزرائے خارجہ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ترجمان دفترخارجہ معظم علی خان کے ہمراہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شکاگو روانہ ہوگئیں ہیں جہاں پر وہ پہلے سے موجود صدر آصف علی زرداری کی معاونت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے ایک وزیر خارجہ سطح کا اجلاس ہوگا جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائیگی جس میں حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمن پہلے ہی شکاگو میں موجود ہیں جو صدر آصف علی زرداری کی دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کر رہی ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔