نواز لیگ گندم کی فروخت میں بھی مال بنا رہی ہے: پرویز الٰہی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کا جس طرح استحصال ہو رہا ہے اس کے خلاف اس جمعہ کے بعد ملک گیر تحریک چلائیں گے۔سٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیر وفاقی وزیر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نہ تو گڈ گورننس ہے اور نہ ہی بیڈ بلکہ اب تو اسے میڈ گورننس کہنا درست ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان گندم لیے مارا مارا پھر رہا ہے اور ایک ہزار پچاس روپے فی من ریٹ دینے کے بعد حکومت خریداری نہیں کر رہی جبکہ ن لیگ کے کارکن 8 سے لیکر 850 روپے پر خریداری کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت نے اپنے کارکنوں کو کھلی چھٹی دیدی ہے کہ وہ انتخابات کے لیے جتنی چاہیں لوٹ مار کر لیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعد ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے بھی قرارداد آئے گی ہم کسانوں کے لیے لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے کہا کہ اگر کسی نے لانگ مارچ کرنا ہے تو پہلے اسمبلیوں سے مستعفی ہوں اور پھر میدان میں اتریں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔