لاہور(سی ایم لنکس)ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، نوجوان آئندہ انتخابات میں اپنی قیادت سوچ سمجھ کر منتخب کریں۔لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور سیاستدانوں کو محض اپنی فکر پڑی ہے۔ نوجوان ہی اس ملک کو بچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست شہباز شریف کے لیے چھوڑ دیں اور خود کاروبار پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انیس سو چوراسی میں ایٹمی دھماکے کرنے کے قابل ہوگیا تھا۔ ایٹمی پروگرام پر کام کرنے کے لیے انھیں ذوالفقار علی بھٹو نے نہیں بلایا بلکہ انھوں نے خود بھٹو کو پاکستان آنے کی پیشکش کی تھی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔