
اسلام آباد(سی ایم لنکس)امریکا سے تعلقات میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، صدر زرداری اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ، آرمی چیف بھی شریک وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، وزیرداخلہ رحمان ملک اور وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔اجلاس میں خطے اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی سفارشات کی روشنی میں پاک امریکا تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اس سے پہلے وزیراعظم گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم گیلانی کو دفاعی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔