Tuesday, May 15, 2012

اسپیکرکی وزیراعظم ممکنہ نااہلی ریفرنس پر مشاورت


اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزاکے بعد ان کی ممکنہ نااہلی ریفرنس سے متعلق مشاورت شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے بعد معروف قانون دان وسیم سجاد سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر رائے طلب کی۔ سابق سینیٹر وسیم سجاد کا موقف ہے سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو ناہل قرار نہیں دیا، وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے سزا دی جو انہوں نے پوری کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی تفصیلی مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خلاف ریفرنس سے متعلق فیصلہ کریں گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!