پشاور جی ٹی روڈ پر ریموٹ کنڑول دھماکہ
پشاور(سی ایم لنکس)پشاور میں جی ٹی روڈ پر چغل پورہ کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم دھماکے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکا گڑ میں نصب دھماکا خیر مواد پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد ڈی ایس پی بنارس خان کو نشانہ بنانا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ گلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جہاں تفتیش جاری ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔