جب خطرات ٹل جائیں گے تو پاکستان آجاؤں گا، حسین حقانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کہتے ہیں کہ جب خطرات ٹل جائیں گے تو پاکستان آجاؤں گا۔ نفرت کی سیاست سے پاک امریکا تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔امریکا میں آج نیوز کو خصوصی انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں ان کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنا ان کا اتنا ہی حق ہے جیتنا کہ ملک میں رہنا۔ ایک سوال کے جواب میں حسین حقانی نے کہا کہ ان کا موازنہ بابر اعوان سے نہیں کیا جاسکتا ۔ سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پارٹی جس طرح کہے گی اسی طرح خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہ غیر محب وطن ہونے کا الزام ان سے پہلے بھی کئی سیاسی رہنماوں پر لگ چکا ہے۔پاکستان میں قومی مفاد کا تعین کسی ایک چھوٹے سے گروہ کا کام نہیں ۔حسین حقانی نے کہا کہ وہ خود کو لاحق خطرات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہین جب خطرات ٹل جائیں گے تو وہ پاکستان واپس آجائیں گے ۔حسین حقانی نے کہا کہ مرید کے اور منصورہ والے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں نفرت کی سیاست سے پاک امریکا تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔حسین حقانی نے کہا کہ وہ امریکی پالیسیوں کے حامی نہیں صرف یہ کہتے ہیں کہ باہمی تعلقات میں طاقت کے توازن کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔