Wednesday, May 9, 2012

نواز شریف کا ساتھ نہیں دینگے، عمران خان



لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے نام نہاد شیر دھمکیوں اور کھوکھلے نعروں کی بجائے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔ لاہور میں معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے صاحبزادے عاصم ظفر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک سزا یافتہ وزیراعظم کا کرسی نہ چھوڑنا آئین اور قانون سے ایک گھنائونا مذاق ہے۔ یوسف رضا گیلانی صدر زرداری کا ناجائز پیسہ بچانے کیلئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کا مذاق نہ اڑائیں عدالتوں کا کام فیصلے دینا ہے جبکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا کام ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گیلانی کو عہدے سے ہٹا کر نواز شریف کیخلاف بھی کرپشن کے مقدمات عدالت میں بھیجے جائیں۔ عدلیہ تحریک میں دھوکہ کھانے کے بعد اب کسی بھی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف گیلانی کو تحریک کے زور پر ہٹا کر اپنی پسند کے ایمپائر کھڑے کرنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے آئندہ انتخابات کو ہائی جیک  کیا جاسکے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!