پاکستان کي سرزمين دہشت گردي کيلئے استعمال نہ ہو، ہيلري
نئي دہلي (سی ایم لنکس) امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کي سرزمين دہشت گردي کے لئے استعمال نہيں ہوني چاہيے جبکہ بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا کا کہنا ہے کہ دہشت گردي کے خاتمے کيلئے پاکستان کو اقدمات کرنا ہوں گے.نئي دہلي ميں بھارتي ہم منصب ايس ايم کرشنا کے ساتھ پريس کانفرنس کرتے ہوئے امريکي وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کو يقيني بنائے کہ اس کي سرزمين کسي اور ملک کيخلاف استعمال نہ ہو.ہيلري کلنٹن نے ايک بار پھر ممبئي حملوں کا ذمہ دار حافظ محمد سعيد کوٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے سر کي قيمت مقرر کرنا امريکا کي دہشت گردي کے خلاف سنجيدگي کو ظاہر کرتا ہے.ہيلري کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خواہ دنيا کے کسي خطے ميں موجود ہوں اُن کو انصاف کے کٹہرے ميں لائيں گے.ہيلري کلنٹن نے مزيد کہا کہ ايران پابنديوں کے بغير مذاکرات پر آمدہ نہيں ہوسکتا،عالمي برادري نے دباو? کم کيا تو اس کے سخت منفي اثرات مرتب ہوں گے. انہوں نے ايک بار پھر بھارت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اميد ہے بھارت ايران کے ساتھ تيل کي خريدو فروخت کم کرے گا.پريس کانفرنس سے خطاب ميں بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا کا کہنا تھا کہ امريکا سے پاکستان کے معاملے پر بات چيت ہوئي ہے.دہشت گردي کے خاتمے کيلئے پاکستان کو اقدامات کرنا ہوں گے.ان کا کہنا تھا کہ کابل ميں حاليہ دھماکے پڑوس ملک ميں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہوئے ہيں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔