Thursday, May 3, 2012

مشاورت کیسی: آپ وزیراعظم نہیں رہے، نثار


اسلام آباد(سی ایم لنکس) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خط کا جواب دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں آپ کو سزا سنائی ہے اور جس کے بعد آپ وزیراعظم نہیں رہے اور آپ کی آئینی حیثیت ختم ہوچکی ہے، لہٰذا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت نہیں کرسکتے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے جوابی خط میں  انہوں نے وزیراعظم کو صرف یوسف رضا گیلانی کہہ کر مخاطب کیا ہے، انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے مقدمے میں سزا کے بعد آئین کے آرٹیکل تریسٹھ جی کے تحت نااہل ہوگئے، جب آپ وزیراعظم ہی نہیں رہے تو آئینی عہدے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرسکتے۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!