Sunday, May 6, 2012

يوسف رضا گيلاني کي رخصتي کا وقت قريب آگيا ہے،شاہ محمود قريشي


    

اسلام آباد(سی ایم لنکس) تحريک انصاف کے رہنما شاہ محمود قريشي نے کہا ہے کہ يوسف رضا گيلاني کي رخصتي کا وقت قريب آگيا ہے، قوم عدليہ سے يکجہتي کيلئے کھڑي ہے، عوام کا سمندر حکمرانوں کو کہہ رہا ہے کہ اسمبلي چھوڑ کر باہر نکلو. اسلام آباد ميں عدليہ سے اظہار يکجہتي کيلئے پاکستان تحريک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قريشي نے کہا ہے کہ قوم عدليہ سے يکجہتي کيلئے کھڑي ہے، ظالم عدليہ کو کمزور کرنا چاہتا ہے. انہوں نے وزيراعظم کو کہا کہ گيلاني تيري رخصتي کا وقت قريب ہے،گيلاني جي جانے دو اس قوم کو جينے دو، عوا م کا سمندر کہہ رہا ہے کہ حکمرانوں اسمبلي چھوڑ کر باہر نکلو. شاہ محمود قريشي نے مزيد کہا کہ گيلاني صاحب ايک جانب دعوي کرتے ہيں کہ عدليہ کا بڑا احترام کرتا ہوں دوسري جانب وہ کنونشن سينٹر ميں عدليہ کے خلاف نعرے لگواتے ہيں.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!