Sunday, May 20, 2012

وزیرا عظم فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ،فوزیہ وہاب



چکوال(سی ایم لنکس) پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔یہ بات انہوں نے چکوال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہناتھا کہ وزیرا عظم پانچ جون تک عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور وہ اسہی عرصے کے دوران اپنی اپیل دائر کردیں گے ۔فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ فیصلے خلاف آنے کی صورت میں یہ کیس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جائیگا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اسپیکرکے پاس یہ کیس جانے کے مرحلے کے بعد ای سی پی کے واپس اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے نوے دن موجود ہیں اور اس عرصے میں حکومت کا پانچ سال کا عرصہ مکمل ہوجائے گا ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!