Saturday, May 12, 2012

نیب:سابق جی ایم ریلوے کیخلاف مقدمہ درج



لاہور (سی ایم لنکس) نیب حکام نے انجنز کی خریداری میں گھپلے سامنے آنے پر سابق جی ایم ریلوے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ احتساب عدالت نے سعید اختر کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ دن کی توسیع کردی ہے۔ لاہور میں نیب حکام نے سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس مواقع نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ سابق جی ایم ریلوے کیخلاف سکریپ کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ تفتیش کے دوران چین سے ریلوے انجنز کی خریداری میں بھی گھپلے سامنے آئے ہیں جس کی بنا پر سعید اختر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نیب حکام نے عدالت سے درخواست کی کہ سعید اختر کے جسمانی ریمانڈ میں بیس دن کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے سابق جی ایم کے ریمانڈ میں پندرہ دن کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!