Wednesday, May 2, 2012

سپریم کورٹ :لاپتہ افراد کو پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی


کوئٹہ(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ بلوچستان رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کو پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، عدالت عظمیٰ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علیحدہ علیحدہ بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کررہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے لاپتہ افراد کو پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے علیحدہ علیحدہ بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، اس سے پہلے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صوبے میں ہر روز نئی اسٹوری سامنے آتی ہے، آج بھی دو لاشیں ملی ہیں، چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا، اٹھارہ اپریل کو لاپتہ ہونے والے تین افراد کہاں ہیں۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ خود جائیں یا خفیہ ادروں کے صوبائی سربراہوں کو بلائیں لاپتہ افراد جہاں بھی ہیں پیش کریں۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لکھ کے دے دیں کہ ریاست ناکام ہوچکی ہے، ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوئی اور وکیل کے بیٹے کو بھی اغواء کیا گیا، بدقسمتی سے کل سے انتطامیہ کو ایک بھی لاپتہ نہیں ملا، جسٹس طارق پرویز نے کہاکہ وہ بے بس نہیں آخری حد تک جانا ہوگا اس آرٹیکل کا ذکر نہیں کرتے جو ریاست ناکام ہونے کے بعد لاگو ہوتا ہے، چاہتے ہیں کہ منتخب حکومت کام کرتی رہے، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے صدر سے استفسار کیا جس پریاسین آزاد نے کہاکہ پولیس سربراہ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، صوبے کے وزیراعلی کو عدالت میں بلا کرپوچھا جائے، حالات انیس سو اکہتر جیسے ہوگئے ہیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی ہے ، جسٹس طارق پرویز نے کہاکہ ہم مشکل حالات میں کام کررہے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہمارا مقصد لاپتہ ا فراد کو منظر عام پر لانا ہے، چیف سیکریٹری نے اپنے بیان میں کہاکہ جب تک ایک بھی شخص لاپتہ ہے صورتحال تشویشناک ہے باسٹھ میں سے پندرہ الزمات ایف سی پر ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!