
فیصل آباد
(سی ایم لنکس) فیصل آباد میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر وکیل نے عدالت میں جج کو جوتا دے مارا۔ واقعے کے بعد تمام ایڈیشنل سیشن ججز نے کام چھوڑ دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسد علی کی عدالت میں وکیل چودھری مسعود نے ایک ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث کی۔ فاضل جج نے دلائل سنے اور درخواست ضمانت خارج کر دی۔ درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی وکیل چودھری مسعود غصے میں آپے سے باہر ہوگیا۔ پہلے تو جج کو گالیاں دیتا رہا اور جب غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو جوتا ہی اتار کر جج کو دے مارا۔ موقع پر موجود وکلا نے غم و غصے میں بھپرے ہو ئے وکیل کو پکڑا اور جج کو ریٹائرنگ روم میں بھجوا دیا۔ واقعے کے بعد تمام ایڈیشنل سیشن ججز نے کام چھوڑ دیا ہے۔ تمام ججز کی اجتماعی اجلاس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر منور حسین نے جوتا مارنے والے وکیل کی بار کی رکنیت معطل کر دی۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں اس سے قبل اظہر جعفری جج کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔