Wednesday, May 9, 2012

پي پي آئين کے مطابق آگے بڑھنے کا سفر جاري رکھے گي، صدر زرداري

اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر آصف زرداري نے اتحادي جماعت اے اين پي کو يقين دہاني کرائي ہے کہ حکومتي معاملات پر اسے اعتماد ميں ليا جائے گا جبکہ وزير اعظم توہين عدالت کي سزا کے خلاف اپيل پر فيصلہ آنے تک اپنے عہدے پر رہ سکتے ہيں، پارٹي کے عظيم رہنماو?ں کے نقش قدم پر چلتے رہيں گے، پيپلز پارٹي آئين کے مطابق آگے بڑھنے کا سفر جاري رکھے گي. ترجمان ايوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداري سے اسلام آباد ميں عوامي نيشنل پارٹي کے سينيٹرز نے ملاقات کي جس ميں سياسي صورتحال خصوصاً حاليہ پيشرفت پر مشاورت کي گئي. ترجمان کے مطابق صدر زرداري نے گفتگو ميں مزيد کہا ہے کہ فاٹا ميں اصلاحات کا عمل جاري رہے گا، قبائلي علاقوں ميں کارآمد اصلاحات عوام کي حمايت سے ہي ممکن ہيں. صدر کا کہنا ہے کہ پارٹي کے عظيم رہنماو?ں کے نقش قدم پر چلتے رہيں گے اور پيپلز پارٹي آئين کے مطابق آگے بڑھنے کا سفر جاري رکھے گي جبکہ جيو نيوز سے گفتگو کرتے ہوئے سينيٹر زاہد خان نے کہا کہ صدر زرداري اور اے اين پي کے رہنماو?ں ميں اتفاق رائے پايا گيا کہ وزيرا عظم اپيل کا فيصلہ آنے تک اپنے عہدے پر رہ سکتے ہيں. سينيٹر زاہد خان کے مطابق اے اين پي کے سينيٹرز نے صدر کو اپنے تحفظات سے بھي آگاہ کيا جس پر صدر نے يقين دہاني کرائي ہے کہ اے اين پي کو حکومتي معاملات پر پوري طرح اعتماد ميں ليا جائے گا اور آئندہ وزراء سينيٹ کو بھي قومي اسمبلي کے برابر اہميت ديں گے. زاہد خان نے بتايا صدر زرداري نے بلوچستان پر اے اين پي کي آل پارٹيز کانفرنس کي حمايت کي ہے جبکہ فاٹا ميں ميڈيکل کالج اور يونيورسٹي کے قيام کا مطالبہ مان ليا ہے.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!