Friday, May 18, 2012

گلیشیئر تلے دبے جوانوں کی تلاش 41ویں روز بھی جاری



اسکردو(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹر میں گلیشیئر تلے دبے جوانوں کی تلاش اکتالیسویں روز بھی جاری ہے۔ گذشتہ دنوں پانی کے رساؤ کی وجہ سے چھ مقامات پر کھدائی کاعمل روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ گوما نالے کے پانی کے اخراج کے لیے بنائے جانے والے اسپل وے کی وجہ سے گلیشئیر کے آخری سرے پر ریسکیو آپریشن تاحال بند ہے۔ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپل وے کے ذریعے آنے والے گوما نالے کے بہتے پانی سے سلیپنگ بیگ ملا ہے۔ اکتالیس روز گزرنے کے باوجود بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف فوجی جوان آخری ساتھی کی تلاش تک پر عزم ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!