Friday, May 4, 2012

لیاری میں آپریشن بند، لی مارکیٹ میں بس پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

  کراچی (سی ایم لنکس) لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے مسافر بس پردستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ 48 گھنٹے کیلئے آپریشن بند کرنے کے فیصلے کے بعد علاقے سے پولیس ، سی آئی ڈی اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی شروع ہوگئی. ذرائع کے مطابق لی مارکیٹ کے علاقے میں مسافر بس پر دستی بم حملے میں کنڈیکٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا. دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا .واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی جانب سے لیاری آپریشن 48 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا جس کے بعد علاقے سے پولیس، سی آئی ڈی اور ایف سی کے اہلکار واپس جانا شروع ہوگئے ہیں. آپریشن اچانک بند کرنے کے فیصلے پر پولیس افسران میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور پولیس اہلکار تذبذب کا شکار ہیں. ذرائع کے مطابق آپریشن کے خاتمے پر پولیس اہلکار ایک دوسرے سے سوال کرتے رہے کہ لیاری آپریشن میں کس کس نے سیاست چمکائی، جبکہ پولیس اہلکاروں نے شکوہ کیا کہ اگر سیاست ہی کرنی تھی تو ہمیں قربانی کا بکرا کیوں بنایا گیا.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!