Monday, April 30, 2012

مجرم کو وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، منور حسن

 جمرود(سی ایم لنکس) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا مل گئی ہے۔ اب کس بات کی اپیل۔ ایک سزا یافتہ شخص اس ملک کا وزیراعظم بنا پھر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ عدالت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ اس لئے مزید اپیلوں کی کیا ضرورت ہے۔ ایک مجرم کو وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جماعت اسلامی آئندہ چند روز میں یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت سب نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں نہیں آنے دیں گے۔ لیکن وہ پھر بھی آئے اور خطاب بھی کیا۔ جواس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سارے حکومت سے ملے ہوئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ اب اٹھارہ کروڑ عوام سڑکوں پر آکر کرے گی۔ سید منورحسن نے اس موقع پر جلوزئی کیمپ میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اسپتال اور اسکول کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!