
کراچی(سی ایم لنکس) لیاری کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ جنرل ہسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ادھر قانون نافظ کرنے والاے اداروں کے اہلکاروں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔ گزشتہ روز صبح سے لیاری کے مختلف علاقوں میں قانون نافظ کرنے والاے ادارے کے اہلکاروں نے گینگ وارملزمان کے خلاف آپریشن شروع کیا جس پر انھیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، دستی بموں سے حملہ کئے اورگرنیڈ لانچر بھی فائر کئے۔ دن بھر جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلہ کے باعث پورا علاقہ بند رہا اور چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے متعدد جرائم پیشہ عناصرکو حراست میں لیتے ہوئے کچھ علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ رات گئے لیاری کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کچھ کمی آئی۔ ہفتہ کی صبح ایک پھر سے لیاری کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ سی آئی ڈی، ایف سی، الیٹ فورس اور علاقہ پولیس کے تازہ دم دستہ لیاری پہنچ چکے ہیں اور کشیدہ علاقوں میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں خیرپور میں گذشتہ روز دو گروپوں میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف شاہراہوں اور چوک پر تعینات ہے، پولیس نے تاجروں اور دکانداروں پر زور دیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، گذشتہ روزکی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے دونوں گروپوں کے ساٹھ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔