اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت فیصلے کو قبول کیا اب اس کے خلاف اپیل کرینگے۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی راستہ اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ایک عام شہری کی حیثیت پیدل چل کرسپریم کورٹ گئے ۔میاں منظور وٹو نے کہاکہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ سپیکر کرتا ہے ،تاریخ میں پیپلز پارٹی کے اقدامات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپیل کا حق نہیں دیتے ،کہتے ہیں لانگ مارچ کرینگے، عدالتی فیصلے کے ردعمل کے طور پر پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب جیتا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مہران بینک کیس پر فیصلہ پہلے آنا چاہیئے یہ بہت پرانا مقدمہ ہے ، وزیراعظم کا خط نہ لکھنے کا فیصلہ آئین کی پاسداری ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف لانگ مارچ کی دھمکیا ں دیتے ہیں ۔عمران خان نے کہاہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارکرینگے ۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زردار ی اس وقت سیاسی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہیں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔