Sunday, October 9, 2011

دیر بالا: شرپسندوں کا حملہ، اہلکار جاں بحق، متعدد دہشتگرد ہلاک

پشاور : دیر بالا میں پاک افغان سرحدی علاقے کڑاکڑ میں شرپسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے کڑاکڑ میں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد شرپسند مارگئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب دیر لوئر کے علاقے منیان میں نہر سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!